حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
لوح زیارت اور ایک عجیب واقعہ

لوح زیارت اور ایک عجیب واقعہ

پہلے زمانے میں اس مقام کی زیارت ایک لوح پر درج تھی اور تجدید تعمیر سے پہلے قدیم ضریح کے اوپر نصب تھی ، وہ بہت ہی غم انگیز ، دردناک اور تأثیر گذار تھی ، جو اس موجودہ زیارت سے مختلف تھی ۔ اس کے  بارے میں ایک واقعہ اور حادثہ ہے جو تواتر کی حد تک پہنچ چکا تھا ، لہذا اسے یہاں ذکر کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے :

حاج سعد نے اپنے پدر بزرگوار جناب حاج عبد الامیر اسدی (آل الکشوان) سے نقل کیا : وہ زیارت زمانۂ قدیم سے موجود تھی لیکن اس کے مؤلف  اور کاتب مجہول تھے ۔ اس مقام کے نزدیک مراجع عظام میں سے ایک مرجع ساکن تھے جو «شیخ العراقیین» کے نام سے مشہور تھے اور بہت زیادہ زاہد اور اہل احتیاط تھے ۔ ایک دن وہ اس مقام کے پاس سے گزرے اور انہوں نے لوح زیارت کو دیکھا تو انہوں نے اس نیت سے اسے اتارنے کا ارادہ کیا کہ یہ زیارت امام معصوم علیہ السلام سے روایت نہیں ہوئی ہے ، لہذا انہوں نے اسے اتارنے کا حکم دیا اور اسے دوبارہ نصب کرنے سے منع کیا ۔ ان کے حکم پر فوراً  عمل کیا گیا  ۔ اس واقعہ کو چند راتیں گزری تھیں کہ وہ عالم دین بہت زیادہ اضطراب اور پریشانی کے عالم میں اس مقام کے ایک مجاور کے پاس آئے کہ جس کے پاس وہ لوح زیارت محفوظ رکھا گیا تھا ۔ انہوں نے اس سے درخواست کی کہ وہ انہیں وہ لوح زیارت دے دیں تا کہ وہ اسے اس کی جگہ پر نصب کر دیں ۔ اس شخص نے لوح زیارت اس عالم دین کو دے دیا اور انہوں نے اپنے ہاتھوں سے اسے اس کی سابقہ جگہ پر نصب کیا اور اس کے بعد بلند آواز سے گریہ کرتے ہوئے اس لوح سے زیارت پڑھی ۔ زیارت پڑھنے کے بعد انہوں نے حاضرین کی طرف رخ کیا اور کہا : آج ہی رات میں نے ایک باعظمت اور جلیلہ سیدہ کو خواب میں دیکھا ہے اور میرا یہ خیال ہے کہ وہ عقیلۂ بنی ہاشم جناب زینب سلام اللہ علیہا تھیں ، انہوں نے ناراضگی کے عالم میں مجھ سے فرمایا : «اے شیخ! تم نے مجھ سے منسوب مقام سے وہ لوح زیارت کیوں اتارا ، اور اسے دوبارہ نصب کرنے سے بھی منع کر دیا« ۔ میں خوف کے عالم میں خواب سے بیدار ہوا اور میں نے یہ چاہا کہ جلد از جلد وہ لوح زیارت اس کے مقام پر دوبارہ نصب کر دیاجائے   تا کہ شاید اس طرح اس کریم بی بی کی رضائیت حاصل ہو جائے ۔ [1]

 


[1] ۔ المراقد و المقامات في كربلاء: 186.

ملاحظہ کریں : 667
آج کے وزٹر : 0
کل کے وزٹر : 16540
تمام وزٹر کی تعداد : 128811328
تمام وزٹر کی تعداد : 89495631