حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۶ ـ عاشورا کے دن پڑھی جانے والی دعا

۶ ـ عاشورا کے دن پڑھی جانے والی دعا

کتاب جنّات الخلود میں ذکر ہوا ہے : جو شخص دس محرم (یعنی عاشورا کے دن) یہ دعا سات مرتبہ پڑھے گا ، اس سال اسے موت نہیں آئے گی ۔

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سُبْحَانَ اللهِ مِلْأَ الْمِيزَانِ، وَمُنْتَهَى الْعِلْمِ، وَمَبْلَغَ الرِّضَا، وَزِنَةَ الْعَرْشِ، لاَ مَلْجَأَ وَلاَ مَنْجَا مِنَ اللهِ إِلاَّ إِلَيْهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ الشَّفْعَ وَالْوَتْرِ، وَعَدَدَ كَلِمَاتِهِ التَّامَّاتِ بِرَحْمَتِكَ، لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ الْعَلِيّ الْعَظِيمِ، وَهُوَ حَسْبِي وَنِعْمَ الْوَكيلِ، «نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرِ» [1]وَصَلَّى اللهُ عَلَى خَيْرِ خَلْقِهِ مُحَمَّدٍ وَآلِهِ أَجْمَعِينَ.

خدائے رحمن و رحیم کے نام سے

میں خدا کی اس قدرتسبیح کرتا ہوں جو میزان کو بھر دے ، جو اس کے علم کی انتہا ، اس کی رضا و خوشنودی کی حد ، اس کے عرش کے ہم وزن ہے ، اور خدا کے عذاب سے بچنے کے لئے خدا کے علاوہ کوئی پناہگاہ اور محلّ نجات نہیں ہے ، میں خدا کی تسبیح کرتا ہوں  جفت اور طاق عدد سے اور اس کے کلمات کے عدد سے کہ جو تیری رحمت سے کامل و تام ہیں ، اور خدائے علی و عظیم کے سوا کوئی طاقت و قوت نہیں ہے ، میرے لئے وہی کافی  ہے اور وہ بہترین کارساز ہے ، «وہ بہترین مولا و مالک اور بہترین مدد گار ہے » ، اور خدا کا درود ہو اس کی بہترین مخلوق محمد اور ان کی سب آل پر ۔

پھر پیغمبر اور آل پیغمبر (علیہم السلام پر درود بھیجیں اور کہیں :

يَا فَارِجَ كَرْبِ ذِي النُّونِ، يَا كَاشِفَ ضُرِّ أَيُّوبَ، يَا جَامِعَ شَمْلِ يَعْقُوبَ، يَا غَافِرَ ذَنْبِ دَاوُدَ، يَا سَامِعَ دَعْوَةَ مُوسَى وَهَارُونَ، يَا رَحْمَنَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَرَحِيمَهُمَا، صَلِّ وَسَلِّمْ عَلَيْهِمْ وَعَلَى جَمِيعِ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ، وَاقْضِ حَاجَاتِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَلَطَوِّلْ عُمْرِي فِي طَاعَتِكَ وَرِضَاكَ، بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ ۔ [2]

اے یونس سے غم کو دور کرنے والے ، اے ایوب سے سختیوں کو برطرف کرنے والے ، اے یعقوب کی پراکندگی کو جمع کرنے والے ، اے داؤد  کے گناہ (ترک اولیٰ)کی مغفرت کرنے والے ، اے موسیٰ و ہارون کی دعا کو مستجاب کرنے والے ، اے دنیا و آخرت میں بخشنے والے اور دونوں میں مہربان ، ان پر اور تمام انبیاء و مرسلین پر درود و سلام بھیج ، دنیا و آخرت میں میری ھاجات کو پورا فرما ، میری عمر کو اپنی اطاعت و خوشنودی میں طولانی فرما ، اپنی رحمت سے ، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ۔

 


[1] ۔ سورۂ نور ، آیت : ۴۰

[2]  ۔ جنّات الخلود : ۲۳

 

ملاحظہ کریں : 2353
آج کے وزٹر : 8699
کل کے وزٹر : 19024
تمام وزٹر کی تعداد : 127566140
تمام وزٹر کی تعداد : 88855089