حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
ابولهب کی ہلاکت کے بارے میں ایک مطلب

ابولهب کی ہلاکت کے بارے میں ایک مطلب

***********************************

۲۴ ماه مبارک رمضان؛ ابولهب کی ہلاکت (سنہ ۲ ہجری)

***********************************

معاويه سے جناب عقیل کے بات چیت

.... .... ایک دن معاويه؛ عمرو بن عاص کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران عقيل داخل ہوئے تو معاویہ نے کہا: آج معاویہ کے ساتھ ہنسی مذاق اور تفریح کرتے ہیں۔

جب عقیل وہاں پہنچے تو انہوں نے سلام کیا۔

معاويه نے کہا: خوش آمدید؛ اے وہ شخص کہ جس کا چچا ابو لہب ہے۔

عقيل نے کہا: خوش رہے وہ شخص کہ جس کی پھوپھی حمّالة الحطب ہے، اور جس کے گلے میں کھجور کے پتوں سے بنی ہوئی رسی ہو گی۔ «حمّالة الحطب «سے ابولہب‏ کی بیوی امّ جمیل ہے کہ جو معاویہ کی پھوپھی اور حرب کی بیٹی تھی۔

معاويه نے کہا: ابولہب کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اور آپ اس کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟

عقيل نے کہا: اے معاویہ! جب تم آتش جہنم میں داخل ہو گے تو اپنے بائیں جانب غور کرنا تو تم یہ دیکھو گے کہ ابولہب تمہاری پھوپھی سے کے ساتھ ہمبستر ہوئے ہیں۔ کیا ناکح اچھا ہے یا منکوح؟

معاويه نے کہا: خدا کی قسم! دونوں برے ہیں۔ ((2052


2052)  ) الغارات و شرح اعلام آن: 296.

 

منبع: معاویه ج ... ص ...

 

 

ملاحظہ کریں : 1116
آج کے وزٹر : 12846
کل کے وزٹر : 24593
تمام وزٹر کی تعداد : 128803942
تمام وزٹر کی تعداد : 89491937