حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
’’سی آئی اے‘‘میں امام حسین علیہ السلام کی مکمل تصویر!

’’سی آئی اے‘‘میں امام حسین علیہ السلام کی مکمل تصویر!

سی آئی اے میں ایران کے بارے میں جدید شعبےمیں داخل ہونے کے بعد پہلی نظر میں جو چیز آپ کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لیتی ہے وہ امام حسین علیہ السلام کی تصویر کا ایک بہت بڑا پوسٹر ہے...

جیسا کہ امریکہ میں مشرق وسطیٰ کے خطے کے ماہرین اور سکیورٹی حکام میں یہ بات مشہور ہو چکی ہےکہ ’’فارس ہاؤس‘‘ سی آئی اے کا نیا آپریشنل شعبہ ہے۔وائٹ ہاؤس کے لئے ایران کی اعلیٰ ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ دفتر بش جونیئر کے دورِ صدارت کے اختتام پر بنایا گیا تھا تاکہ ایران کے جوہری پروگرام اور اس کے دیگر خصوصی شعبوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ متعلقہ معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔

واشنگٹن پوسٹ کے صحافی ’’ڈیوڈ ایگناٹیوس‘‘ (David Ignatius)کئی برسوں سے سی آئی اے کی خبروں پر نظر رکھتے ہیں ، انہوں نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے: «سی آئی اے میں ایران کے بارے میں بنائے گئے  جدید شعبے میں داخل ہوتے ہی  جو چیز سب سے پہلے توجہ اپنی طرف مبذول کرتی  ہے وہ امام حسین علیہ السلام کی لمبائی میں لگی ہوئی ایک بہت بڑی تصویر  ہے»۔

اس کے بعد وہ ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ میں اپنی رپورٹ  میں لکھتے ہیں:

«اس دفتر کے قیام کا جواز پیش کرتے ہوئے امریکی حکام نے کہا ہے کہ عراق میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کے حوالے سے ہمارے اندازے غلط ثابت ہوئے اور جس کی وجہ سے ہمیں عراق میں شکست کے تلخ تجربے کے بعد امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کےقائم مقام سربراہ نے اس دفتر کے قیام کو جواز بنایا اور  اس دفتر میں کئے گئے تجزیوں پر سنجیدگی سے غور کرنا پڑا۔

اس ناکامی کی وجہ سے تھامس فائنگر نے حکم دیا کہ تجزیہ کاروں کے لئے مزید معلومات فراہم کی جائیں اور معلومات اکٹھی کرنے کی بجائے کسی مسئلے کو ثابت کرنے کے لئے افکار کے نمونوں کے ذریعہ معلومات کا تجزیہ کرنے کی کوشش کریں اور وضاحت کریں کہ ان معلومات کا کیا مطلب ہے؟»۔[1]

سی آئی اے کے دفتر  میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی پوری تصویر کی تنصیب سے یہ حقیقت آشکار ہوتی ہے کہ وہ عراق میں امام حسین علیہ السلام کو اپنی شکست کا عامل سمجھتے ہیں ، اور جیسا کہ ہم نے پہلے بھی ذکر کیا ہے کہ اپنے دفتر میں امام حسین علیہ السلام کی تصویر  نصب کرنے کی یہ وجہ ہے کہ وہ امام حسین علیہ السلام کی شخصیت  اور آپ سے لوگوں کی حیرت انگیز اور والہانہ محبت و عقیدت کے بارے میں تحقیق کرنا چاہتے ہیں ۔

 


[1] ۔ منبع فرهيختگان.

ملاحظہ کریں : 320
آج کے وزٹر : 8581
کل کے وزٹر : 32446
تمام وزٹر کی تعداد : 128551030
تمام وزٹر کی تعداد : 89365467