حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
خدا کی محبت کے عجیب اثرات

خدا کی محبت کے عجیب اثرات 

شدید محبت کے اثرات کے بارے میں ایک بہت ہی ا ہم روایت نقل ہوئی ہے  :

’’حبّ الله اذا اضاء على سرّ عبد اخلاه عن كلّ شاغل‘‘۔[1]

جب بھی خدا کی محبت کسی عبد کے باطن کو منور کر دے  تو اس کا باطن اسے ہر اس چیز سے دور کر دیتا ہے جو اسے اس کے غیر کی طرف مشغول کرے ۔

اس بنا پر عام افراد اپنی زیارت کا  ان شخصیات کی زیارت سے موازنہ نہ کریں کہ جن کے وجودکو  خدا اور اہل بیت علیہم السلام کی محبت نے پوری طرح احاطہ کیا ہوا ہے ۔

علامه امينى جیسی شخصیات نے اپنے قلب کو پاک کیا ہے اور اپنے وجود کو ایسے امور سے دور کیا جو  انہیں غیر خدا کی طرف متوجہ کریں ، اسی وجہ سے ان بزرگوں پر زیارت کے دوران ایسی عنایات ہوتی ہیں جو ہمارےلئے قابل درک نہیں ہیں ۔

خود سازی کرنے والےزائرین کرام  جب سوختہ قلب کے ساتھ حرم اہل بیت علیہم السلام کی زیارت سے شرفیاب ہوتے  ہیں تو چونکہ خداوند متعال ان کے دل کو ہر اس خیال سے آزاد کر دیتا ہے جو اس کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہو، اور ان کا جسم اور باطن انہی مقدس مقامات پر موجود ہوتا ہے ، اور یہ کچھ دوسرے زائرین کے برخلاف ہے  جو زیارت کے دوران جسمانی طور پر تو حرم میں ہوتے ہیں لیکن ان کے افکار و خیالات حرم سے باہر ہوتے  ہیں ۔

اس کی یہ وجہ ہے کہ اہل بیت علیہم السلام کے بارے میں ہماری معرفت کم ہے اور دوسرا اہم نکتہ یہ ہے کہ ہم جس حرم میں بھی زیارت کی غرض سے  مشرف ہوتے ہیں ، ہم مقام کی عظمت کے بارے میں غور نہیں کرتے ، اسی وجہ سے اس مقدس مقام پر بھی ہمارے خیالات اس ملکوتی مکان کی طرف متوجہ ہونے کی بجائے دوسری چیزوں کی طرف مائل ہوتے ہیں ۔ اہل بیت اطہار علیہم السلام کے حرم کے سلسلہ میں ہماری معرفت جتنی زیادہ ہو گی ، ہمارا دل زیارت کے وقت ان مقدس مقامات کی عظمت کی طرف اتنا ہی زیادہ متوجہ ہو گا  اور ہم بہتر انداز اور زیادہ توجہ کے ساتھ زیارت انجام دے پائیں گے ۔

اسی وجہ سے اہل بیت علیہم السلام کی معرفت کے کچھ اثرات کو بیان کرنے کے بعد ہم ان مقدس مقامات کی عظمت کے بارے میں بھی کچھ مطالب بیان کریں  گے:

 


[1] بحارالانوار : ۷۰ / ۲۳ .

ملاحظہ کریں : 138
آج کے وزٹر : 11407
کل کے وزٹر : 19024
تمام وزٹر کی تعداد : 127571556
تمام وزٹر کی تعداد : 88857797