حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
زيارت امام حسين علیه السلام کی عظمت کے بارے میں مرحوم شیخ جعفر شوشتری کا کلام

زيارت امام حسين علیه السلام کی عظمت کے بارے میں مرحوم شیخ جعفر شوشتری کا  کلام

«اب امام حسین علیہ السلام کی زیارت ائمہ اطہار علیہم السلام کی حیات میں ان کی زیارت سے افضل ہے ، مثلاً اگر آپ امام صادق علیہ السلام کی حیات کے دوران ہوتے اور حضرت کی زیارت کے لئے جاتے ، ان سے گفتگو کرتے تو یہ دور حاضر میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی فضیلت تک نہیں پہنچ سکتا ،چنانكه ابن ابى يعفور نے روايت کی ہے کہ میں نے امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا کہ جب میں آپ  کی زیارت کے لئے گیا تو آپ  کی زیارت کے شوق نے مجھے زحمت اور مشقت میں ڈال دیا اور اب آپ  کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں ۔ آپ نے فرمایا : خدا سے شکوہ و شکایت نہ کرو ، تم ان کی زیارت کے لئے کیوں نہیں گئے جو  تم پر مجھ سے زیادہ حق رکھتے ہیں ؟

راوی کہتا ہے : آپ کی یہ  بات مجھ پر کچھ ناگوار گزری  کہ خدا سے شکوہ و شکایت نہ کرو، اس لئے میں نے عرض کیا  : وہ کون ہیں کہ جن کا مجھ پر آپ سے زیادہ حق ہے ؟

فرمایا : حسین بن علی علیہما السلام ۔ جب بھی تم ان کی زیارت کے لئے جاتے ، دعا کرتے اور اپنی حالت کی شکایت کرتے تو یہ بہتر ہوتا» [1]۔ [2]

مرحوم شيخ جعفر شوشترى سے یہ بات نقل کی گئی ہے اور اسے امام جعفر صادق علیہ السلام کے فرمان سے مستند کیا گیا ہے ، جس کی بہت زیادہ اہمیت ہے ۔

اگرچہ ایسے مطالب ہماری فہم اور درک  کی حد سے بالاتر ہیں ،لیکن مرحوم آيت الله شيخ جعفر شوشترى اور علاّمه‏ امينى جیسے بزرگ ان اہم مطالب کو درک کرتے ہیں اور انہیں اہمیت دیتے ہیں ۔

 


[1] ۔ بحارالانوار: ۹۸/ ۴۶ ، كامل الزيارات: باب ۶۹  /۱۶۸ .

[2] ۔ اشك  روان بر امير كاروان، ترجمه الخصائص الحسينيّة: ۲۸۹.

ملاحظہ کریں : 160
آج کے وزٹر : 14204
کل کے وزٹر : 19532
تمام وزٹر کی تعداد : 128845700
تمام وزٹر کی تعداد : 89512827