حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
امام حسین علیہ السلام کی جانب شدید توجہ

امام حسین علیہ السلام کی جانب شدید توجہ

اس دعا سے یہ دلچسپ نکتہ استفادہ کیا جا سکتا ہے  کہ زیارت کے وقت زائرین کو امام حسین علیہ السلام کی طرف بہت زیادہ متوجہ ہونا چاہئے اور بعض زائرین کی بے تابی اور فریاد کرنے سے ان کی امام حسین علیہ السلام کی طرف سےتوجہ نہ ہٹنے پائے  اور اس کا دل دوسرے زائرین کی بے تابی اور فریاد کرنے کی طرف متوجہ نہ ہو اوراس کے حضور کی حالت کو زائل نہ ہونے پائے۔

اس بنا پر زائرین کربلا کو چاہئے کہ وہ امام حسین علیہ السلام کی عظمت کی طرف توجہ کریں اور یہ جان لیں کہ عرش سے فرش تک کائنات کی تمام مخلوقات کی یہ آرزو ہے کہ وہ اس مقدس مقام کی زیارت سے مشرف ہو سکیں ، اس لئے اس کے احترام کا خیال رکھنے کی  بھرپور کوشش کرنی چاہئے ۔

ملاحظہ کریں : 147
آج کے وزٹر : 6486
کل کے وزٹر : 45443
تمام وزٹر کی تعداد : 128481954
تمام وزٹر کی تعداد : 89330926