حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
زیارت کے دو بنیادی نکات اور معرفت کے لحاظ سے زائرین میں فرق

زیارت کے دو بنیادی نکات  اور معرفت کے لحاظ سے زائرین میں فرق

زیارت کے بارے میں دو بنیادی نکات کی طرف توجہ کرنا ضروری ہے :

۱ ۔ وہ شخصیت جس کی زیارت کی جائے (مزور)۔

۲ ۔ جو زیارت کرے (زائر)۔

زائرجس شخص کی زیارت کے لئے جائے،اسے اس کی معرفت اور شناخت ہونی چاہئے کیونکہ زیارت میں اس شخصیت کی معرفت کے درجات  اس کی زیارت میں بہت زیادہ مؤثر ہیں ۔

زیارت کے آثار اور اثرات کو حاصل کرنے کے لئے ان دو نکات کی طرف توجہ کرنا بہت مؤثر ہے ۔

جس شخصیت کی زیارت کی جاتی ہے ، چاہے وہ امام ہو اور ولایت و امامت جیسے عظیم مقام کا حامل ہو، یا وہ انبیاء الٰہی اور اولیاء میں سے ہو، جو کوئی بھی ان بزرگوں کی زیارت کے لئے جائے، اسے اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ وہ کس مرتبہ کی حامل شخصیت سے گفتگو کر رہا ہے ؟ وہ کس ذات کی زیارت کر رہا ہے ؟ وہ کس شخصیت سے درد دل بیان کر رہا ہے ؟

اب یہ واضح سی بات ہے کہ ان دو نکات کی طرف توجہ کرنے کے لحاظ سے زائرین میں فرق ہوتا ہے ۔

ان نکات کی طرف توجہ کرنے سے بہت سی باتیں واضح ہو جاتی ہیں اور اگر کوئی زائر  ہمارے ان مذکورہ نکات پر غور و فکر کرے تو  وہ یہ جان لے گا کہ وہ  اپنی اس زیارت سے مکمل نتائج کیوں حاصل نہیں کر سکا اور اس کی حاجت کیوں پوری نہیں ہوئی ؟

ملاحظہ کریں : 140
آج کے وزٹر : 16828
کل کے وزٹر : 23196
تمام وزٹر کی تعداد : 127628790
تمام وزٹر کی تعداد : 88886414