حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
صوم عاشورا کے بارے میں امام رضا علیہ السلام کا فرمان

صوم عاشورا کے بارے میں امام رضا علیہ السلام کا فرمان

بحار الأنوار میں جعفر بن عیسی سے نقل ہوا ہے کہ انہوں نے کہا : میں نے حضرت امام رضاعلیہ السلام سے عاشورا کے دن کے روزہ  اور اس کے متعلق لوگوں کے بیانات کے بارے میں پوچھا تو  آپ نے فرمایا :

عن صوم ابن مرجانة تسألني؟ ذلك يومٌ صامه الأدعياء من آل زياد لقتل ‏الحسين‏ عليه السلام، وهو يوم يتشاءم به آل محمّد صلى الله عليه وآله وسلم، ويتشاءم به أهل ‏الإسلام، واليوم الّذي يتشاءم به أهل الإسلام؛ لايصام ولايتبرّك به.

ويوم الإثنين يوم نحس قبض الله عزّ وجلّ فيه نبيّه، وما اُصيب آل محمّد إلاّ في يوم الإثنين فتشاءمنا به، وتتبرّك به عدوّنا.

ويوم عاشوراء قتل الحسين‏ عليه السلام، وتبرّك به ابن مرجانة، وتشاءم به آل ‏محمّد عليهم السلام؛ فمن صامهما أو تبرّك بهما لقي الله تبارك وتعالى ممسوخ‏ القلب، وكان محشره مع الّذين سنّوا صومهما والتبرّك بهما.

تم مجھ سے ابن مرجانہ کے روزہ کے بارے میں پوچھ رہے ہو ؟ یہ وہ دن ہے کہ جب آل زیاد کے ناپاک لوگوں نے امام حسین علیہ السلام کو قتل کرنے کی خاطر روزہ رکھا تھا ، اور یہ وہ دن ہے جسے آل محمد (علیہم السلام) نحس سمجھتے ہیں اور اہل اسلام بھی اسے نحس سمجھتے ہیں ، اور جس دن کو اہل اسلام نحس سمجھتے ہوں ، اس دن روزہ نہیں رکھا جا سکتا اور اس سے تبرک نہیں لیا جاتا ۔

دوشنبه(سوموار) کا دن نحس دن ہے ، اور یہ وہ دن ہے جب خدا نے خدائے عزوجل نے اپنے نبی کی روح کو قبض کیا ، اور آل محمد (علیہم السلام) جن مصیبتوں میں مبتلا ہوئے ، وہ یہی دوشنبہ (سوموار) کا دن تھا ، لہذا ہم اسے نحس سمجھتے ہیں اور ہمارے دشمن اس سے تبرک لیتے ہیں ۔

عاشورا کے دن امام حسین علیہ السلام شہید ہوئے اور ابن مرجانہ نے اس سے تبرک لیا اور آل  محمد علیہم السلام اسے نحس سمجھتے ہیں ؛ پس جو کوئی بھی اس دن روزہ رکھے یا اس سے تبرک لے ، وہ خدا سے مسخ شدہ دل کے ساتھ ملاقات کرے گا اور وہ ان لوگوں کے ساتھ محشور ہو گا جنہوں نے اس دن روزہ رکھنے اور اس سے تبرک لینے کی سنت کی بنیاد رکھی ۔[1]

 


[1] بحارالانوار ج۴۵ ص۹۴ ح۳۹.

 

ملاحظہ کریں : 2383
آج کے وزٹر : 7295
کل کے وزٹر : 23196
تمام وزٹر کی تعداد : 127609724
تمام وزٹر کی تعداد : 88876881