حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(1) نیمهٔ ماه مبارک رمضان میں سورج گرہن

(1)

نیمهٔ ماه مبارک رمضان میں سورج گرہن

شيخ مفيد قدس سره كتاب «ارشاد» میں لکھتے ہیں:

 ہم تک ایسی روایات پہنچی ہیں کہ جن میں حضرت قائم (ارواحنا فداه) کے ظہور کی علامات بیان ہوئی ہیں اور ایسے واقعات کے بارے میں خبر دی گئی ہے جو آنحضرت کے قیام سے پہلے پیش آئیں گے۔ اور ایسی نشانیوں جو اس پر دلالت کرتی ہیں اور جو ظہور کی علامات کے طور پر ذکر ہوئی ہیں ، ہم اس جگہ ان میں سے بعض کی طرف اشارہ کرتے ہیں:

سفیانی خروج کرے گا، حسنی قتل کیا جائے گا، بنی عباس کے درمیان دنیاوی ریسات اور سلطنت کے لئے اختلاف پیدا ہو گا۔ نیمۂ رمضان المبارک کو سرج گرہن اور اس اس مہینہ کے آخر میں معمول کے برخلاف چاند گرہن لگے گا۔ بیداء میں زمین نیچے دھنس جائے گی، سرزمین مشرق اور مغرب میں بھی زمین نیچے دھنس جائے گی۔ سورج ظہر کے وقت سے لے کر عصر تک حرکت نہیں کرے گا  اور مغرب کی طرف سے طلوع کر ے گا۔ 

 

منبع: فضائل اہلبیت علیہم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ: ج 1 ص 789 ح 617

 

 

ملاحظہ کریں : 780
آج کے وزٹر : 0
کل کے وزٹر : 30188
تمام وزٹر کی تعداد : 128529354
تمام وزٹر کی تعداد : 89354628