حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
جعفر بن ابی طالب علیہماالسلام کی شہادت

جناب جعفر بن ابی طالب علیہماالسلام کی شہادت کے بارے میں کچھ مطلب

*************************************

6 جمادی الاول؛ غزوهٔ مؤته اور جناب جعفر بن ابي طالب عليه السلام کی شہادت (سنہ ۸ ہجری)

*************************************

جعفر بن ابی طالب علیہماالسلام کی شہادت

 (49) حدّثنا أبو عليّ أحمد بن زياد الهمدانيّ رضى الله عنه قال: حدّثنا عليّ بن إبراهيم بن هاشم عن محمّد بن عيسى بن‏ عبيد اليقطينيّ، عن يونس بن عبدالرّحمان، عن ابن أسباط، عن عليّ بن سالم، عن أبيه، عن ثابت بن أبي صفيّة، (50) قال: نظر سيّد العابدين عليّ بن الحسين‏ عليه السلام (1) إلى عبيداللَّه بن عبّاس بن عليّ بن أبي طالب، فاستعبر، ثمّ قال: ما من يوم أشدّ على رسول اللَّه‏ صلى الله عليه وآله وسلم من يوم أحد قُتل فيه عمّه حمزة بن عبدالمطّلب أسداللَّه وأسد رسوله، وبعده يوم مؤتة قتل فيه ابن عمّه جعفر بن أبي طالب .

سید الساجدین حضرت امام علی بن الحسین علیہ السلام نے عبید اللہ بن عباس بن علی بن ابی طالب کی طرف دیکھ کر گریہ کیا اور فرمایا: رسول اللہ پر احد کے روز سے زیادہ سخت کوئی روز نہیں گزرا کیونکہ اس روز ان کے چچا حمزہ کو شہید کیا گیا تھا، جو کہ شیر خدا بھی تھے اور شیر رسولِ خدا بھی، اور اس کے بعد سب سے سخت روز جنگ موتہ کا تھا جب ان کے چچا زاد بھائی جعفر بن ابی طالب کو شہید کر دیا گیا۔ 

(51) ثمّ قال‏ عليه السلام: (3) ولا يوم كيوم الحسين‏ عليه السلام ازدلف إليه (52) ثلاثون ألف رجلاً، يزعمون أنّهم من هذه الأُمّة، كلّ‏ يتقرّب إلى اللَّه عزّوجلّ بدمه، وهو باللَّه يذكّرهم فلا يتّعظون، حتّى قتلوه بغياً وظلماً وعدواناً.

پھر آپ نے فرمایا: کوئی دن حسین کے دن جیسا نہیں ہو سکتا جبکہ ان پر تیس ہزار کا لشکر اس حال میں حملہ آور ہوا کہ وہ خود کو اس امت میں سے شمار کر رہا تھا اور خونِ حسین کے ذریعہ تقربِ الٰہی حاصل کرنا چاہتا تھا۔ آپ نے ان فوجیوں کو خدا کی یاد دلائی لیکن انہوں نے آپ کے وعظ و نصیحت پہ کان نہ دھرا یہاں تک کہ آپ کو ظالمانہ طریقہ سے قتل کر دیا۔

ثمّ (53) عليه السلام: رحم اللَّه (54) العبّاس، فلقد آثر وأبلى وفدى أخاه بنفسه، (55) حتّى قطعت يداه (56) فأبدله(57) اللَّه عزّوجلّ‏ بهما جناحين يطير بهما مع الملائكة في الجنّة، كما جعل لجعفر بن أبي طالب وإنّ للعبّاس عنداللَّه تبارك وتعالى ‏منزلة يغبطه بها جميع الشّهداء يوم القيامة (58) (5) الحمد للَّه ربّ العالمين (59) وصلّى اللَّه على خير خلقه محمّد وأهل ‏بيته الطّاهرين وحسبنا اللَّه ونعم الوكيل.

پھر آپ نے فرمایا خدا رحمت نازل کرے عباس پر کہ انہوں نے اپنے آپ کو اپنے بھائی پر فدا کر دیا یہاں تکہ کہ ان کے دونوں بازو قلم ہو گئے جس کے عوض پروردگار نے انہیں دو پر عطا فرمائے جن کے ذریعہ وہ ملائکہ کے ہمراہ جنت میں پرواز کرتے ہیں، جس طرح جناب جعفر ابن ابی طالب کو بال و پر عنائت فرمائے تھے، اور عباس ع کو خدا کے نزدیک ایسی منزلت حاصل ہے جسے دیکھ کر روزِ قیامت  تمام شہداء  رشک کریں گے۔ حمد خدا کے لئے ہے جو عالمین کا رب ہے اور خدا کا درود ہو اس کی بہترین مخلوق حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کی اہلبیت اطہار علیہم السلام پر، اور ہمارے لئے اللہ ہی کافی ہے اور کتنا بہتر اور اچھا وکیل ہے۔

الصّدوق، الأمالي، / 463 - 462 = عنه: المجلسي، البحار، 298 / 44 274 / 22 ؛ البحراني، العوالم، 349 - 348/ 17 ؛ البهبهاني، الدّمعة السّاكبة، 182 / 4 ؛ الدّربندي، أسرار الشهادة، / 337 ؛ المظفّر، بطل العلقمي،108/ 2؛ مثله السّماوي، إبصار العين، / 27 - 26 ؛ الحائرى، ذخيرة الدّارين(143 / 1 (60)؛ الأمين، أعيان الشيعة، 430/ 7؛ الميانجي، العيون العبري، / 167 ؛ الزّنجاني، وسيلة الدّارين، 272 - 271).(61)


49) یہ إبصار العين، ذخيرة الدّارين، الأعيان، العيون اور وسيلة الدّارين میں بھی مروی ہے: وروي عن عليّ بن الحسين‏ عليه السلام أنّه نظر يوماً).

50) البحار اور العوالم میں اس میں اضافہ کیا گیا ہے: «الثّماليّ وزاد في بطل العلقمي: «يعني أبا حمزة الثمالي».

3-3 (51) (لم يرد في إبصار العين و ذخيرة الدّارين والأعيان والعيون وبطل العلقمي ووسيلة الدّارين).

52) في المصدر: عليه.

5 - 5 (53) (اس کی تظلّم الزّهراء، / 200 اور والمعالي، 1 / 435 میں بھی حکایت ہوئی ہے).

54) ذخيرة الدّارين میں اضافہ کیا گیا ہے: عمّي.

55) یہاں تک في الأعيان میں بھی اس کا بیان ہے.

56) یہاں تک وسيلة الدّارين میں بھی اس کی حکایت ہوئی ہے.

57) البحار، فأبدل.

58) البحار، العوالم، الأسرار، إبصار العين، ذخيرة الدّارين اور العيون میں بھی اس کی حکایت ہوئی ہے.

59) إلى هنا حكاء عنه في بطل العلقمي.

60) حكاه عن الخصال.

61) تاريخ امام حسين‏ عليه السلام: ج 9 ص 579.

 

منبع: غیر مطبوع ذاتی نوشتہ جات: ص1477   

 

ملاحظہ کریں : 754
آج کے وزٹر : 10512
کل کے وزٹر : 19532
تمام وزٹر کی تعداد : 128838315
تمام وزٹر کی تعداد : 89509134