حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
کام کے شرائط کو مدنظر رکھیں

کام کے شرائط کو مدنظر رکھیں

اپنی فعالیت کےنتیجہ تک  پہنچنے کے لئے کام کے شرائط و اسباب کو آمادہ کریں اور اس کے لازمی امور کو انجام دیں۔پھر اپنی فعالیت کے نتیجہ اور ہدف تک پہنچنے کے لئے ثابت قدم رہیں ۔کیونکہ حضرت امیر المؤمنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں:

وَ مَنْ كابَدَ الْأُمُورَ عَطَبَ؛1

جو کوئی بھی کام کے اسباب فراہم کئے بغیر سختیوں کو برداشت کرے ،وہ ہلاک  ہو جائے گا۔

ہر مفید پروگرام کو انجام دینے کے لئے اس کے شرائط و اسباب کو فراہم کرنے کے علاوہ  اس کے موانع سے آگاہ ہونا بھی ضروری ہے تاکہ موانع ہدف تک پہنچنے کی راہ میں حائل نہ ہوسکیں۔

اس بناء پر کام اور کوشش سے نتیجہ اخذ کرنیکے لئے ایسے امور کو اپنی راہ سے نکال دیں جو آپ کے کام ،کوشش اور آپ کی فعالیت کے نتیجہ کو نیست و نابود کر دیں۔ورنہ ممکن ہے کہ کوئی ایک غلطی آپ کی ساری محنت پر پانی پھیر دے۔بہت سے افراد اپنے مقصد تک پہنچنے کے لئے طاقت طلب کام اور اہم ریاضتیں انجام دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں اپنے کام میں رنج و مصیبت کے سوا کچھ نہیں ملتا۔

امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
رُبَّ سَاعٍ فِيمَا يَضُرُّهُ؛2
بعض اوقات کوئی کسی کام میں کوشش کرتاہے لیکن اسے نقصان پہنچتا ہے۔

--------------------------------------------------------------------
1. تحف العقول، ص 88؛ بحارالانوار، ج 77، ص 238.
2. نهج البلاغه، نامه 31.

 

منبع: کتاب كار و تلاش، رمز موفقيت ، کامیابی  کے  اسرار:ج,2 صفحه 125

 

ملاحظہ کریں : 2642
آج کے وزٹر : 3711
کل کے وزٹر : 94441
تمام وزٹر کی تعداد : 134251553
تمام وزٹر کی تعداد : 92881461