حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
عریضہ کے فیوض و برکات

عریضہ کے فیوض و برکات

چند مقصّرین نے عریضہ پر بعض اعتراضات متعارف کرائے تھےلہذا اس رسمِ عریضہ کے بارے میں مردِ عارف سید مرتضی مجتہدی سیستانی کے عریضہ کے بارے میں لکھے ہوئے کلمات ان کی کتاب صحیفہ امام مھدی علیہ السلام میں سے نقل کرنا چاھوں گاجس سے ثابت ہو جائے گا کہ عریضے کے فیوض و برکات پر شیعہ علما و فقھا کا بھر پور اعتماد ھے اور صرف جنابِ امام زمانہ کیلئے ہی نہیں بلکہ اللہ تعالی کے حضور بھی عریضہ لکھا جا سکتا ھے۔

توسل اور استغاثہ کی قسموں میں سے ایک حضرت حجت کی خدمت میں عریضہ لکھنا ہے اس کے بھی تعجب انگیز آثار پائے جاتے ہیں چونکہ ہمارے مولیٰ حضرت حجت جیسا کہ روایات میں وارد ہے کہ اپنے دوستوں پر بہت زیادہ مہربان ہیں میں کئی مرتبہ حضرت کی خدمت میں عریضہ لکھا تو اس سے عجیب آثار کا مشاہدہ کیا۔ اس مرحلہ میں امام کو جو عریضے لکھے جاتے ہیں اور بزرگوں سے جو بعض حکایات واقع ہوئی ہیں ان کو بیان کرتاہوں کتاب التحفة الرضویہ میں لکھتے ہیں علامہ بزرگوار سید جلیل القدر محمد تقی اصفہانی حجرت حجت کے معجزات کی فصل میں کہتے ہیں ان معجزات میں سے حضرت کے معجزات اور کرامات عریضہ لکھنے کی وجہ سے تمام مقاصد اور حوائج حاصل ہوچکے ہیں اس چیز کا آنکھوں سے مشاہدہ کیا گیا ہے اور وجدان کے ساتھ تجربہ کیا گیا ہے علامہ بزرگ شیخ عبدالحسین امینی صاحب کتاب الغدیر میں تعجب انگیز حکایت اس بارے میں نقل کرتے ہیں وہ حضرت حجت سے متوسّل ہوئے اس سے ان کے لئے ایک حکایت پیش آئی البتہ اس نے اجازت نہیں دی کہ اس کو کتاب میں نقل کروں اس نے ایک عریضہ حضرت حجت کی خدمت میں تقدیم کیا اور حضرت حجت کو وسیلہ قرار دیا تھا انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت حجت سے مہم امور اور قضائے حوائج کے لئے تجربہ کیا ہے۔

(صحيفه مهديه)

منبع: وبسايت کل ايمان

المنجی ویب سائٹ
 

 

ملاحظہ کریں : 5470
آج کے وزٹر : 9262
کل کے وزٹر : 23196
تمام وزٹر کی تعداد : 127613658
تمام وزٹر کی تعداد : 88878848