۴ـ حضرت امام حسین علیہ السلام سے منقول
اہم امور کے بارے میں نماز
علامہ مجلسی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : امام حسین علیہ السلام سے اہم امور میں پڑھی جانے والی نماز نقل ہوئی ہے ۔ یہ چار رکعت نماز ہے ۔ اس کا قنوت اور ارکان احسن طریقہ سے بجا لائیں ۔ اس کی پہلی رکعت میں ایک مرتبہ سورۂ حمد اور سات مرتبہ «حسبنا الله ونعم الوکیل»[1] پڑھیں اور دوسری رکعت میں ایک مرتبہ سورۂ حمد اور سات مرتبہ «ما شاء الله لا قوّة إلّا بالله، إن ترن أنا أقلّ منك مالاً و ولداً»[2] پڑھیں ۔ اس کی تیسری رکعت میں ایک مرتبہ سورۂ حمد اور سات مرتبہ «لا إله إلّا أنت سبحانك إنّي کنت من الظالمین»[3] پڑھیں ، اور چوتھی رکعت میں ایک مرتبہ سورۂ حمد اور ساتھ مرتبہ «وافوّض امري إلی الله إنّ الله بصیر بالعباد»[4] پڑھیں اور اس کے بعد خدا کی بارگاہ میں اپنی حاجت طلب کریں ۔ [5]
[1] سورۀ آل عمران، آیه173، «ہمارے لئے خدا کافی ہے اور وہی ہمارا ذمہ دار ہے ».
[2] سورۀ کهف، آیه39، «جو خدا چاہے ، اس کے علاوہ کسی کے پاس کوئی قوت نہیں ہے ، اگر تو یہ دیکھ رہا ہے کہ میں مال اور اولاد کے اعتبار سے تجھ سے کم تو ہوں».
[3] سورۀ انبیاء، آیت :87، «تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے ، تو پاک اور بے نیاز ہے اور میں اپنے نفس پر ظلم کرنے والوں میں سے تھا».
[4] سورۀ غافر، آیت : 44، «اور میں تو اپنے معاملات کو خدا کے حوالے کر رہا ہوں کہ بیشک وہ تمام بندوں کے حالات کا خوب دیکھنے والا ہے».
[5] ۔ بحار الأنوار: ۹۱/۳۵۸، مكارم الأخلاق: ۲/۱۲۲ ح1.
آج کے وزٹر : 221526
کل کے وزٹر : 249793
تمام وزٹر کی تعداد : 126577731
|