۱۷ ـ امام حسین علیہ السلام کا مشکلات و مصائب
میں خدا کی پناہ میں آنا
امام حسین علیہ السلام کے اصحاب میں سے زهیر بن قین بَجلی نے امام حسین علیہ السلام سے عرض کیا :اے فرزند رسول خدا ! آپ ہمیں اس قوم سے جنگ کرنے کی اجازت دیں ۔ اس سے پہلے کہ دوسرے لوگ ان کے ساتھ ملحق ہو جائیں ، ہمارے لئے اس موقع پر ان سے جنگ کرنا آسان ہے ۔ امام حسین علیہ السلام نے فرمایا : اے زہیر ! تم نے سچ کہا ، لیکن میں جنگ کی ابتداء نہیں کر سکتا ، یہاں تک کہ وہ لوگ جنگ کی ا بتداء کریں ۔
زہیر نے عرض کیا : پس ہمیں لے جائیں تا کہ ہم کربلا پڑاؤ ڈالیں ، کیونکہ وہاں شط فرات ہے اور ہم وہاں رہیں ۔ اگر انہوں نے ہم سے جنگ کی تو ہم بھی ان سے جنگ کریں گے اور ہم خدا سے ان کے خلاف مدد طلب کریں گے ۔ جب زہیر کی زبان پر کربلا کا نام آیا تو امام حسین علیہ السلام کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے اور آپ نے فرمایا :
»أللَّهُمَّ! إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَرْبِ وَالْبَلاَء«۔ [1]
خدایا ! بیشک میں مشکلات اور بلاؤں سے تیری پناہ میں آتا ہوں ۔
بازديد امروز : 218664
بازديد ديروز : 249793
بازديد کل : 126572009
|