رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے کلام میں صبر کی اہمیت
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے غیبت کے زمانے میں صبر کے بارے میں فرمایا:
يَغِيبُ عَنْهُمُ الْحُجَّهُ لَا يُسَمَّي حَتَّى يُظْهِرَهُ اللَّهُ فَإِذَا عَجَّلَ اللَّهُ خُرُوجَهُ يَمْلَأُ الْأَرْضَ قِسْطاً وَعَدْلاً كَمَا مُلِئَتْ ظُلْماً وَ جَوْراً ثُمَّ قَالَ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) طوبَى لِلصَّابِرِينَ فِي غَيْبَتِهِ طُوبَى لِلْمُقِيمِينَ عَلَى مَحَجَّتِهِمْ أُولَئِكَ وَصَفَهُمُ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ فَقَالَ «الَّذِينَيُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ» [1]وَ قَالَ «أُولئِكَ حِزْبُ اللَّهِ أَلا إِنَّ حِزْبَاللَّهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ».[2]
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے جابر بن عبداللہ انصارى روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:حجت خدا ان کی نظروں سے غائب ہو جائے گی، جب تک خدا اسے ظاہر کر دے۔ پس جب خدا اسے ظاہر کرے گا تو وہ زمین کو عدل و انصاف سے اس طرح بھر دے گا جیسے وہ ظلم و ستم سے بھری ہو گی۔
پھر آپ نے فرمایا :خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو ان کی غیبت میں ثابت قدم رہے ،خوش نصیب ہیں وہ جو اپنی راہ روشن پر ثابت قدم رہے!یہ وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں خدا نے فرمایا ہے: «الَّذِينَيُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ»جو غیب پر ایمان رکھتے ہیں۔اور فرمایا: «أُولئِكَ حِزْبُ اللَّهِ أَلا إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ»[3]یہ خدا کا گروہ ہیں آگاہ رہو کہ خدا کا گروہ ہی فلاح پانے والا(اور کامیاب ہونے والا) ہے ۔ [4]
بازديد امروز : 10046
بازديد ديروز : 65588
بازديد کل : 179711710
|