امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
با معرفت شیعہ یا صبر سے سرشار علمبردار

با معرفت شیعہ یا صبر سے سرشار علمبردار

اسلام کے آغاز سے لے کر اب تک کتنے ہی ایسے عظیم مرد و زن گزرے ہیں جن کے وجود نے شیعوں کی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا ہے اور جنہوں نے خدا کی مدد اور اہل بیت  علیہم السلام سے توسل کے ذریعے دشمنان دین کے مقابلے میں پرچم تشیع کو سربلند کیا ہے۔ کیسے عظیم ، شجاع  اور نڈر سورما تھےجنہوں نے میدانِ جنگ میں دشمنوں کے بے باک پہلوانوں کو  دھول چٹائی ہے  اور ان کے غرور کو خاک میں ملا  دیا ہے ۔

وہ کیسی عظیم شخصیات تھیں جو علم و دانش کے محکم ستون تھے اور جو مکڑی نما دشمنوں (جو اپنے وہم و گمان کو علم و آگاہی سمجھتے تھے)کے بُنے ہوئے جالوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتے تھے، جنہوں نے ان پر یہ ثابت کیا تھا کہ وہ جسےآب سمجھتے تھے، وہ ایک سراب سے زیادہ کچھ نہیں تھا۔

مکتب اہل بیت علیہم السلام میں پروان چڑھنے والی وہ کیسی عظیم خواتین تھیں ، جو نہ صرف دین کی مضبوط اور محکم پشتیبان تھیں  بلکہ انہوں نے اپنے آغوش میں شیردل بہادروں  کی پرورش کی تھی کہ جنہوں نے ہر میدان میں ہمیشہ دشمن کو دھول چٹائی ۔

وہ کیسے عظیم مرد! کیسی عظیم خواتین! کیسے عظیم بزرگ!کیسے عظیم جوان!اور کیسے عظیم انسان تھے جو تمام ظاہری سہولیات کی کمی کے باوجود دین اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج کرتے رہے اور تمام مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے صبر کے ساتھ اپنے راستے پر چلتے رہے۔

ان عظیم ہستیوں نے اپنی معرفت کی وجہ سے مصائب و آلام میں نہ صرف یہ کہ ہار نہیں مانی بلکہ اپنی پوری قوت و طاقت کے ساتھ دین خدا اور اہل بیت علیہم السلام کی نصرت کے لئے کھڑے ہوئے ۔

ان کی شناخت اور معرفت نے ان بزرگوں کو اس طرح عزم و اردہ کا مالک بنا دیا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود وہ اپنے امام سے دستبردار نہیں ہوئے۔

بازدید : 5306
بازديد امروز : 9754
بازديد ديروز : 65588
بازديد کل : 268726016
بازديد کل : 179711418