امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
دعا ئے ندبہ ،غیبت کے دور کی سب سے اہم درسی کتاب

دعا ئے ندبہ ،غیبت کے دور کی سب سے اہم درسی کتاب

دعائے ندبہ کے جملوں میں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے عاشقوں اور محبوّں کے لئے جوش و ولولہ ہے۔ اس دعا میں ان لوگوں کے لئے بہت ہی اہم درس ہے جو اسے غور سے پڑھتے ہیں اور اس کے مطالب اور حقائق کی گہرائی پر توجہ کرتے ہیں۔اس درس کو سمجھنے سے قارئین کی عملی زندگی میں نور اور  روشنی کے نئے دروازے کھل جاتے ہیں۔

اس درس کو درک کرنا اور دعائے ندبہ کے مضامین اور اس نکات کی گیرائی اور گہرائی پر غور و فکر کرنادعا پڑھنے والوں کے لئے راہگشا ہے، البتہ یہ دعا اس شخص کے لئے کارساز اور راہگشا ہے جو اسے منزل تک پہنچنے کے لئے پڑھے نہ کہ راستے میں سرگرداں ہونے کے لئے پڑھتا رہے ۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ جو صرف دعائے ندبہ میں ہی نہیں بلکہ خاندان وحی علیہم السلام سے ہم تک پہنچنے والی تمام دعاؤں میں پائی جاتی ہیں۔

دعا کو صرف اس لئے نہ پڑھیں کہ ہم نے دعا پڑھ لی ہے بلکہ مقصد اور ہدف تک پہنچنے اور  خواہش کے حصول کے لئے پڑھیں تاکہ جو کچھ ہم نے بیان کیا ہے ، اس کی حقیقت تک پہنچ سکیں ۔

ہمیں اس بات کا یقین ہونا چاہئے کہ مقصد تک رسائی کے لئے دعا کرنے اور اس کی عادت ڈالنے کے لئے دعا پڑھنے میں اہم فرق ہے۔ اس لئے ہمیں معلوم ہونا چاہئے کہ ہم ان مذکورہ  دو طریقوں میں سے کس کے مطابق دعا کر رہے ہیں ۔

***

گذشتہ مطالب کے تسلسل میں ہمیں اس حقیقت پر توجہ کرنی چاہئے کہ اہل بیت علیہم السلام نے اپنی دعاؤں، زیارات اور فرمودات میں بہت سے حقائق بیان کئے ہیں کہ اگر ہم ان پر غور کریں اور ان کے اہم نکات پر توجہ کریں تو ہمارے بہت سے ذہنی ، روحانی اور معنوی مسائل حل ہو جائیں گے، کیونکہ یہ ہمارے تمام پیچیدہ مسائل اور ناقابل حل مشکلات کے لئے مشکل کشاء ہیں ۔ غیبت کے زمانے  کی اہم اور باعظمت دعاؤں میں سے ایک دعائے ندبہ ہے ، لہذا اس کے مطالب پر غور کریں۔

حضرت امام صادق علیہ السلام سے یہ عظیم دعاوارد ہوئی ہے اور امام زمانہ عجل الله تعالٰى فرجه الشریف نے اس کے پڑھنے کا حکم دیا ہے اور اس میں توحيد،نبوّت،امامت اور دین کے اہم احکامات بیان ہوئے ہیں ۔

امام صادق علیہ السلام نے دعائے ندبہ میں مقام ولايت و امامت کو بیان کرنے کے بعد امام زمانہ عجل الله تعالٰى فرجه الشریف کی غیبت کے بارے میں بہت ہی اہم نکات بيان فرمائے ہیں اور شیعوں کو غیبت کے زمانے کے فرائض اور ذمہ داریاں تعلیم فرمائی ہیں ، جنہیں پڑھنے اور ان پر عمل کرنے سے سوختہ بال و پر  اور شکستہ دلوں کو شفا ملتی ہے ۔

***

اس بحث کے آخر میں اس امر کی طرف توجہ کرنا ضروری ہے کہ جس طرح دعاؤں کے مضامین پر غور و فکر کرنے سے  ہم اہم دینی مسائل سے آشنا ہوتے ہیں، اسی طرح ان مطالب کو درک کرنے کے لئے ’’معرفت‘‘  کا ہونا بہت مؤثر ہے اور انہیں سمجھنے میں  اس کا بنیادی کردار ہے۔

بازدید : 5407
بازديد امروز : 9461
بازديد ديروز : 65588
بازديد کل : 268725430
بازديد کل : 179711125