دعاؤں کے مضمون پر توجہ
جو لوگ اہل دعا ومناجات ہیں ، انہیں یہ اہم نکتہ ذہن میں رکھنا چاہئے کہ وہ دعاؤں میں مذکور مضامین اور مطالب پر توجہ دیں، کیونکہ ان دعاؤں کے مطالب پر غور و فکر کرنے سے دعا کرنے والے کی طلب، ارادہ اور اسی طرح اس کی توجہ اور ارتکاز میں اضافہ ہوتا ہے۔ جس کے نتیجے میں دعاؤں کا اثر بڑھ جاتا ہے۔
صرف دعاؤں اور مناجات میں ہی نہیں بلکہ نمازوں اور زیارات میں بھی انسان کی توجہ جتنی زیادہ ہو گی اور وہ نماز اور زیارت پڑھتے وقت ان میں مذکور امور پر زیادہ توجہ دے گا ، اسے اتنے ہی زیادہ نتائج حاصل ہوں گے۔
حضرت امام باقر علیہ السلام ایک بہت ہی اہم روایت میں فرماتے ہیں :
عوّدو أنفسكم الخير و كونوا من أهله. [1]
اپنے نفوسوں کو کار خیر کی عادت ڈالو اور اس کے اہل بن جاؤ۔
ہمیں اس بات پر غور کرنا چاہئے کہ جب انسان کا نفس کار خیر کا عادی ہو جائے تو اس کا یہ مطلب ہے وہ اسے کبھی ترک نہ کرے ۔اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ ہمیشہ کار خیر انجام دیتا رہے ، چاہے اس کی نمازوں ،دعاؤں اور زیارات کا کوئی اثر اور برکت نہ ہو۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ جس طرح وہ یہ کام انجام دیتا ہے اسی طرح اسے چاہئے کہ وہ ان رکاوٹوں کو بھی تلاش کرے جو ان کے اثرات کو ختم کرتی ہیں اور پھر انہیں دور کرے ۔
[1]۔بحارالأنوار: ۴۶/۲۴۴.
بازديد امروز : 10737
بازديد ديروز : 65588
بازديد کل : 179712401
|