امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
غیبت کے زمانے کی دعاؤں میں بنیادی نکات

غیبت کے زمانے کی دعاؤں میں بنیادی نکات

اہل بیت  عصمت و طہارت علیہم السلام نے ہمیں جن دعاؤں کے پڑھنے کا حکم دیا ہے ، ان میں کچھ اہم نکات ہیں کہ جن پر غور و فکر کرنا انسان کے لئے قلبی پاکیزگی ،تقرب الٰہی اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے آشنائی کا باعث ہے ۔

چونکہ ہم غیبت کے زمانے میں زندگی بسر کر رہے ہیں ، لہذا ہمیں چاہئے کہ ہم زمانۂ غیبت میں پڑھی جانے والی دعاؤں سے آشنا ہوں اور ان کے مطالب پر غور و فکر کریں ۔جو لوگ غیبت کے زمانے کی دعائیں پڑھتے ہیں ، اگر وہ ان پر غور و فکر کریں تو وہ بہت ہی اہم اعتقادی مطالب سے آگاہ ہوں گے ۔ دین کے اہم امور میں سے ایک «يقين» ہے ۔

ہمیں’’یقین ‘‘حاصل کرنے اور اسے تقویت دینے والے طریقوں سے آشنا ہونا چاہئے اوران عوامل سے بھی آگاہ ہونا چاہئے جو یقین کے لئے نقصان کا سبب بنتے ہیں۔[1]

یقین کے خاتمہ ،شکوک و شبہات یا دینی حقائق کے انکار کا سبب بننے والے اہم عوامل میں سے ایک امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی غیبت کا طولانی ہونا ہے ، جو دین کے دشمنوں کی دیرینہ خواہش ہے ۔

اسی طرح  امام عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کو یاد نہ کرنا،آپ کا انتظار نہ کرنا اور آپ کے ظہور کے لئے دعا نہ کرنا بھی  امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف  کی غیبت کے طولانی ہونے کے اہم اسباب میں سے ہے۔

اللّهمَّ وَ لا تَسْلُبْنَا الْيَقينَ لِطُولِ الْأَمَدِ في غَيْبَتِهِ ، وَ انْقِطاعِ ‏خَبَرِهِ عَنَّا، وَلاتُنْسِنا ذِكْرَهُ وَانْتِظارَهُ، وَالْإيمانَ بِهِ،وَقُوَّةَالْيَقينِ في ظُهُورِهِ، وَ الدُّعاءَ لَهُ وَالصَّلوةَ عَلَيْهِ، حَتَّى‏ لاَ يُقَنِّطَنا طُولُ غَيْبَتِهِ مِنْ (ظُهُورِهِ وَ) ‏قِيامِهِ وَ يَكُونَ يَقينُنا في ذلِكَ كَيَقينِنا في قِيامِ رَسُولِ الله صَلَّى الله عَلَيْهِ وَآلِهِ،وَما جاءَ بِهِ مِنْ وَحْيِكَ وَ تَنْزيلِكَ.وَ قَوِّ قُلُوبَنا عَلَى الْإيمانِ بِهِ، حَتَّى تَسْلُكَ بِنا عَلى يَدَيْهِ مِنْهاجَ الْهُدى وَالْمَحَجَّةَ الْعُظْمى، وَ الطَّريقَةَ الْوُسْطى. [2]

 

 


[1]۔ یقین کی اہمیت اور اس کے اثرات کے بارے میں آیت اللہ سید مرتضیٰ مجتہدی صاحب کی کتاب ’’کامیابی کے اسرار‘‘کی دوسری جلد کی طرف رجوع کریں ۔

[2]۔ جمال الأسبوع:۳۱۵، مصباح المتهجّد:۴۱۱، مصباح الزائر:۴۲۵(کچھ فرق کے ساتھ) ،صحیفۂ مہدیہ : ۳۵۷.

بازدید : 5146
بازديد امروز : 9197
بازديد ديروز : 65588
بازديد کل : 268724902
بازديد کل : 179710861