امام زمانہ ارواحنا فداہ کے ظہور میں تعجیل کے لئے دعا
امام زمانہ عجل الله تعالٰى فرجه الشريف نے بارہا اپنے دوستوں اور شیعوں کو حکم دیا ہے کہ وہ حضرت کے ظہور میں تعجیل کے لئے دعا کریں تا کہ آپ اپنی عادلانہ آفاقی میں حکومت پوری دنیا کو تسخیر کریں۔
حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف نے ہی بارہا اس کا حکم نہیں دیا بلکہ یہ حکم دوسرے ائمہ اطہار علیہم السلام سے بھی صادر ہوا ہے ۔ حضرت امام رضا علیہ السلام ہمیشہ اپنے دوستوں اور شیعوں کو اس چیز کا حکم دیتے تھے ، جسے ہم نے دوسرے مقام پر بیان کیا ہے ۔ یہ بات واضح ہے کہ ہمیں جس طرح خدا کے حکم کے سامنے تسلیم ہونا چاہئے ، اسی طرح ائمہ علیہم السلام کے حکم کے سامنے بھی تسلیم ہونا چاہئے اور ان کی اطاعت کرنی چاہئے ؛ کیونکہ خداوند متعال نے فرمایا ہے :
«أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ ».[1]
خدا کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اور ان لوگوں کی اطاعت کرو جو تم میں سے صاحبانِ امر ہیں۔
اميرالمؤمنين حضرت امام على عليه السلام نے بھی فرمایا :
سلّموا لامر الله و لامر ولّيه، فإنّكم لن تضلّوا مع التسليم .[2]
خدا اور اس کے ولی کے حکم کے سامنے تسلیم ہو جاؤ، کیونکہ ان کے سامنے تسلیم ہونے سے تم کبھی گمراہ نہیں ہو گے ۔
مولائے کائنات امیر المؤمنین علی علیہ السلام ایک دوسری روایات میں فرماتے ہیں :
من أطاع امامه فقد أطاع ربّه.[3]
جس نے اپنے امام کی اطاعت کی ، پس اس نے اپنے ربّ کی اطاعت کی ۔
اس بنا پر ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے زمانے کے امام کے ظہور میں تعجیل کی دعا کریں، چونکہ ائمہ اطہار علیہم السلام نے ہمیں حکم دیا ہے اور ان کے احکامات و دستورات کی پیروی کرنا خدا کے احکامات و دستورات کی پیروی ہے ۔
بازديد امروز : 8701
بازديد ديروز : 65588
بازديد کل : 179710365
|